مچھ:ایف سی کے اہلکاروں کی لاشیں برآمد

pakistan frontier corps

pakistan frontier corps

مارگٹ:(جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ سے فرنٹیئر کور کے ان تین اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ایک ماہ قبل بلوچ مزاحمت کاروں نے اغوا کر لیا تھا۔کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان مرتضی بیگ نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ان اہلکاروں کو رواں سال اکتیس جنوری کو مچھ کے علاقے مارگٹ میں ایف سی کے ایک کیمپ پر حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔

اس حملے میں ایف سی کے چودہ اہلکار ہلاک بھی ہوئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ نامہ نگارکا کہنا ہے کہ ایف سی کے ان تین اہلکاروں کے اغوا کیے جانے کے بعد بلوچ لبریشن آرمی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ان تین اہلکاروں پر ایک علامتی عدالت میں باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔بی ایل اے کے ترجمان کے مطابق علیحدگی پسندوں کی اس علامتی عدالت نے ان تین اہلکاروں کو موت کی سزا سنا دی تھی۔
ایف سی کے ترجمان اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایف سی کے اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور بلوچستان میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے مسلح مزاحمت کاروں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رہیں گی۔