مہاجر صوبے کا کوئی تصور موجود نہیں۔ نثار کھوڑو

Nisar Khoro

Nisar Khoro

سکھر : (جیو ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مہاجر صوبے کا کوئی تصور موجود نہیں، وال چاکنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ تو سندھو دیش کے لیے بھی ہوتی رہی ہے۔ سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی بھی نئے صوبے اور سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ کے لوگو اپنی رائے دے چکے ہیں، مہاجر صوبے کا کوئی تصور موجود نہیں اور وال چاکنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ سندھو دیش کیلئے بھی ہوتی رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کارو کاری کے معاملے پر سندھ کو بد نام کیا جا رہا ہے۔ کاروکاری سندھ کی سماجی زندگی کا تاریک پہلو ہے یہ صرف سندھ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہوتی ہے لوگ جذبات میں آکر قتل کردیتے ہیں۔