میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے لیے امن اور سکون کا گہوارہ ہے۔ علامہ اشفاق صابری

اسلام آباد(جی پی آئی) ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے لیے امن اور سکون کا گہوارہ ہے۔ ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ملک بھر میں جلسے ، جلوس ، ریلیاں، چراغاں، محافل میلاد اورسیمینارزکا نعقادکیا جائے گا۔

استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں 16جنوری کو راولپنڈی پریس کلب میں صُبح نورسیمینارکا اہتمام کیا جائے گا جس میں خصوصی خطاب سربراہ اِدارہ صراط مستقیم ڈاکٹراشرف آصف جلالی فرمائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صُبح نورسیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں عہدیداروں اور آرگنا ئزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ولادت مصطفی کا مہینہ ظلم ، جہالت، مہنگائی، دہشت گردی اور بے دینی کے خلاف آواز بلند کرنے کا ہے۔

عوام اہلسنت اپنے اتحاد اور نظم و ضبط سے یہ ثابت کر دیں کہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے آقا کا میلاد دھوم دھام سے مناتے ہیں۔عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمبھرپور انداز سے منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ۔

اس موقع پر صُبح نورسیمینارکے انعقادکیلئے مختلف انتظامی امورکی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیںجبکہ اجلاس میں مفتی سعید احمد نقشبندی، علامہ دائودعالم رضوی، علامہ گلفراز احمد ستی، قادری ذوالفقارنعیمی، قاضی احمد حسن ہاشمی صاحب سمیت جڑواں شہروں کے دیگر عہدید اراور کارکنان بھی موجود تھے۔