میمو کمیشن کا اجلاس، آج بھی منصور اعجاز پر جرح ہو گی

mansoor ijaz

mansoor ijaz

میمو اسکینڈل: (جیو ڈیسک) منصور اعجاز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئے ہیں۔ آج بھی وکلاء ان سے جرح کریں گے۔ جسٹس فائر عیسی کی سربراہی میں کمیشن کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ اور پاکستان ہائی کمیشن میں وڈیو لنک کے ذریعے ہو گی۔

صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ اور نواز شریف کے وکلا رشید اے رضوی اور مصطفی رمدے منصور اعجاز سے جرح کریں گے۔ گزشتہ روز منصور اعجاز نے جرح میں انکشاف کیا تھا دو مئی کے واقعے میں امریکی ہیلی کاپٹرز کا پاکستانی ائیر ٹریفک کنڑول سے رابطہ تھا۔