میمو کمیشن کے سامنے خود پیش ہو رہا ہوں۔ یاسین ملک

yasin malik

yasin malik

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ وہ میمو کمیشن کے سامنے حقیقت بیان کرنے کے لئے خود پیش ہو رہے ہیں، انھیں کسی وکیل کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد میں کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا منصور اعجاز سے ملاقاتیں ہوئیں جن کی سچائی کمیشن کے سامنے لے آئیں گے۔ یاسین ملک کے مطابق ان کے بیان سے کئی حقائق واضح ہو جائیں گے۔