میڈیا خبر دینے پہلے تحقیق کر لیا کرے،قمر زمان کائرہ

kaira

kaira

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میڈیا خبر دینے سے پہلے تحقیق کرلیا کرے ایسا ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جائے کہ جو اخبار یا ٹی وی چینل غلط خبر دے اس کا فوری احتساب ہو سکے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اخباری صنعت کے وہ قرضے بھی ادا کیے ہیں جو اس کی ذمہ داری نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنا ضابطہ اخلاق خود وضع کرے اور اس کا نفاذ کوئی غیر جانبدار ادارہ کرے۔ غلط خبر دینے والے اخبار یا چینل کا فوری احتساب کیا جاسکے۔ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ عدالتی مقدمات کو میڈیا میں زیر بحث لایا جائے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر میڈیا کسی انسان یا ادارے کی غلط تصویر بنا کرپیش کرے تو اس کا معاشرے کو بہت نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سیاستدانوں کا مذاق اڑانا اور ان کی تذلیل کرنا ہی صحافت ہے۔ کیا میڈیا فوج یا کسی دوسرے ادارے کا تمسخر اڑا سکتا ہے۔ پاکستان میں صحافت کو منفی سمت کی جانب ڈال دیا گیا ہے۔