میں سیاست دان نہیں، کھلاڑی ہوں، سچن ٹنڈولکر

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

بھارت: (جیو ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ وہ سیاست دان نہیں بلکہ ایک کھلاڑی ہیں اور اسپورٹس مین کی طرح رہنا پسند کریں گے۔ پونا میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ وہ راجیہ سبھا کی ممبر شپ حاصل کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب ان کا نام ممبر شپ کیلئے پکارا گیا وہ ایک بانسر سے کم نہیں تھا۔ ماسٹر بلاسٹر نے کہا کہ کرکٹ ان کی زندگی ہے اور وہ آج جس مقام پر ہیں وہ کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خلاف ورلڈ کپ دوہزار تین کا مقابلہ ہمیشہ یاد رہے گا، پاکستانی ٹیم کے خطرناک بولنگ اٹیک کا سامنا کرکے میچ میں فتح حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔