میں نے تحصیل آفس کی بجلی نہیں کاٹی اور نہ ہی فورس کو بلوایا ہے:واصف بشیر کھوکھر

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات واصف بشیر کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے تحصیل آفس کی بجلی نہیں کاٹی اور نہ ہی فورس کو بلوایا ہے ، پٹواری اپنا کام اور میں اپنا کام کر رہا ہوں ، مجھے علم نہیں ہے کہ پولیس فورس کو کس نے بلایا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر گجرات سے تبدیل ہوا تو اپنی خوش قسمتی سمجھوں گا ، لہٰذا میرے علم میں کوئی ایسی بات نہیں کہ مجھے گجرات سے تبدیل کیا جا رہا ہے ، میں اے سی گجرات اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہوں واصف بشیر کھوکھر نے مزید کہا کہ ڈی سی او گجرات جو فیصلہ کریں گے اسکے قبول کرونگا کسی سے بلیک میل نہیں ہو سکتا ۔