نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 8 جون کو ہوگا

state bank

state bank

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آٹھ جون کو کرے گا۔ مرکزی بینک کے چیف ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی جون اور جولائی کے لئے ہوگی جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں پھر نئی مانیٹری پالیسی جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق معیشت کو درپیش خطرات کے باعث نئی مانیٹری میں بنیادی شرح سود میں کمی کے امکانات معدوم ہیں تاہم اس میں اضافہ بھی مشکل نظر آتا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود بارہ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔