نئے بلدیاتی نظام میں ایم کیو ایم کی کوئی شرط نہیں ،ڈاکٹرصغیر

saghir ahmad

saghir ahmad

ایم کیو ایم کے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ایم کیو ایم کی کوئی شرط نہیں ہے اور نہ ہی اس کو انا کا مسئلہ بنایا ہے جبکہ پی پی پی کے وزیر تعلیم  پیر مظہر الحق نے کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم سندھ کے مفاد میں فیصلہ کریں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے اور غیر جمہوری عناصر کر فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ پیر مظہر الحق کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے ہر مشکل وقت میں پی پی پی کا ساتھ دیا اور مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے پریس کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوے کہا کہ کمشنری نظام کو بڑا مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا ہے۔