نئے قرضوں کیلئے پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات رواں ہفتے متوقع

IMF

IMF

اسلام آباد(جیوڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے سٹینڈ بائی پروگرام کے لئے مذاکرات رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہیں۔

آئی ایم ایف کا وفد ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے ایک بار پھر نئے پرواگرام پر مذاکرات کے لئے اسلام آباد پہنچے گا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے حالیہ دورے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضے ری شیڈول کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والے 700 ملین ڈالر کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی نہیں ہو سکی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے دس ارب ڈالر سے کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کے بارے میں تشویش کے اظہار اور افراط زر کی شرح میں رواں مالی سال کے اختتام ایک بارے پھر میں ڈبل ڈیجٹ ہونے ہونے کی توقعات کے باعث آئی ایم ایف سے ایک بار پھر پروگرام کا حصول ناگزیر نظر آتا ہے۔ آئی ایم نے پہلے پاکستان کی مالیاتی خسارے میں اضافے کو نقطہ اعتراز بنایا ہے۔