نائجیریا : بحری قزاقوں نے سنگاپور کا آئل ٹینکر اغوا کرلیا

Sea Pirates

Sea Pirates

نائجیریا (جیوڈیسک)بحری قزاقوں نے نائجیریا کی بندرگاہ لائوس سے سنگاپور کا ایک آئل ٹینکر اغوا کرلیا، یہ خلیج گنی میں دو ہفتوں میں کیا جانے والا تیسرا حملہ ہے۔

بین الاقوامی میری ٹائم بیورو کے کوالالمپور میں قائم اطلاعتی مرکز نے کہا کہ اس جہاز پر عملہ کے 23 ارکان سوار تھے اور یہ ایندھن سے بھرا ہوا تھا اور مزید بتایا کہ قذاق بحری جہاز کو کھلے سمندر میں لے گئے۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ قزاقوں نے منگل کی شام آئل ٹینکر کو کس طرح اغواکیا۔