ناقص ادویات سے ہلاکتیں کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ احسن اقبال

ahsan iqbal

ahsan iqbal

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے پی آئی سی کی ناقص ادویات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں ایسے واقعات موجود ہیں۔
پولیس فانڈیشن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ملک کی سب سے بہترین حکومت ہے ہمیں وفاقی یا کسی اور حکومت کی طرح نہ دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تھانہ کلچر کوتبدیل کرنے کے لئے 100ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے پولیس کو جدید ترین سہولیات فراہم کر کے تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔