ناقص ادویات: مزید دو مریض ہلاک، کل تعداد 144 ہو گئی

Drug Scandal

Drug Scandal

پی آئی سی دوا اسکینڈل کے مزید دو مریض مزید جان سے گذر گئے جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 144 ہو گئی ہے۔

سروسز اسپتال میں زیر علاج گلشن راوی کے رہائشی 60 سالہ محمد شہزاد اور رحمن پورہ شیخوپورہ کے 50 سالہ محمد سردار جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب میں ناقص ادویات سے ہلاکتوں کی تعداد اب 144 تک پہنچ چکی ہے۔ ڈرگ ری ایکشن کے مریضوں کی بڑی تعداد صحتیاب ہو کر گھروں میں منتقل ہو چکی ہے۔

گزشتہ دو روز خیر سے گذرے کسی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس وقفے کے بعد آج دو مریضوں کے انتقال کی اطلاع ملی ہے۔