ناگپور ٹیسٹ، انگلینڈ کے بھارت کے خلاف 5 وکٹ پر 199 رنز

Nagpur Test Match

Nagpur Test Match

ناگپور ٹیسٹ (جیوڈیسک) انگلینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ نے بھارت کے خلاف پانچ وکٹ پر ایک سو ننانوے رنز بنا لیے۔

سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں مہمان انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی دو وکٹوں کے جلد آوٹ ہو جانے سے جو غلط ثابت ہوا۔ تاریخ ساز سنچریاں اسکور کرنے والے کپتان الیسٹر کک کوئی کارنامہ نہ دکھا سکے صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے۔ جوناتھن ٹروٹ چوالیس جبکہ کیون پیٹرسن نے تہتر رنز کا اضافہ کیا۔

ایان بیل بھی بھارتیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی نہ بن سکے۔ ایشانت شرما اور روینڈر جڈیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر چونتیس اور ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے جیو روٹ اکتیس کے انفرادی اسکور سے دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔