نصرت بھٹو کو سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل

Nusrat Bhutto

Nusrat Bhutto

گڑھی خدابخش : نصرت بھٹو کو ان کے شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ نماز جنازہ مفتی عبدالرحیم پڑھائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی بیوہ نصرت بھٹو کو ان کے شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے گڑھی خدا بخش میں واقع مزار کے احاطے میں ذولفقار علی بھٹو کی قبر کے بائیں جانب قبر تیار کرلی گئی ہے۔ مرحومہ کو مزار کے احاطے میں شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز نصرت بھٹو کے داماد صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مرحوم کی واحد زندہ بیٹی صنم بھٹو نے مشاورت سے کیا تھا۔
صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی تدفین کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ لاڑکانہ میں اس وقت سخت حفاظتی انتظامات ہیں اورسیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ گڑھی خدا بخش مزار کوعوام کے لیے بندکردیا گیا ہے۔