نوابشاہ : بلدیاتی نظام، پولیس مظاہرین جھڑپوں میں 1شخص ہلاک

Nawabshah Protest

Nawabshah Protest

نواب شاہ(جیوڈیسک)نواب شاہ میں بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ۔ مشتعل مظاہرین نے تھانے کو آگ لگا دی۔

نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نواب شاہ میں قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کے احتجاج کے دوران سکرند روڈ میدان جنگ بن گیا ۔۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراکیا اور ائیر پورٹ تھانے کو آگ لگا دی ۔جس سے تھانے میں موجود تمام ریکارڈ جل گیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔