نوابشاہ : مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

Nawabshah

Nawabshah

نوابشاہ : (جیو ڈیسک) مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ شدید زخمی ہو گئے۔ نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد کے قریب مورو سے نوابشاہ آنے والی تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا۔ سانگھڑ روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا۔