نوجوانوں میں کھیلوں سے محبت کو پروان چڑھانے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ متعدد اقدامات کر رہی ہیں ، محمد سمیع خان

کراچی : نوجوانوں میں کھیلوں سے محبت کو پروان چڑھانے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ متعدد اقدامات کر رہی ہیں جلال الدین کرکٹ اکیڈمی کا قیام سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا سلسلہ ہے انشااللہ جلال الدین کر کٹ اکیڈمی سے تر بیت حاصل کرنے کے بعد کورنگی ٹاؤن کے نوجوان کر کٹر کراچی اور ملکی سطح اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ان خیالات کا اظہا ر ایڈمنسٹریٹر /چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے جلال الدین کر کٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ، ٹاؤن آفیسرا نفرا طارق مغل ، ٹاؤن آفیسر فنا نس خالد نفیس اور دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے ایڈمنسٹر یٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کو جلال الدین کرکٹ اکیڈمی میں آئندہ ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور موقع پر ایڈمنسٹر یٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے ہدایت جاری کیں کہ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل اکیڈمی میں گراؤنڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کو مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں کر کٹ اکیڈمی نہ ہونے کی وجہ سے کورنگی ٹاؤن کے نوجوان کر کٹر زکو کو چنگ کے لئے دور دراز علاقوں میں قائم اکیڈمیوں میںجانا پڑتا تھا جلا ل الدین کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے انہیں اپنے گھر کے نزدیک ہی کرکٹ کوچنگ کی سہولت میسر آئیگی ایڈمنسٹر یٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا بھی بیماریوں کے خلاف جہاد ہے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا انتہاہی ضروری ہے جس کے لئے کھیل انتہاہی اہم کردار ادا کرتے ہیں ایڈمنسٹر یٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ کورنگی کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو مستقبل میں نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ تعلیم و صحت کے میدان میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔