نو منتخب بھارتی صدر پرناب مکھرجی کل حلف اٹھائیں گے

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

بھارت (جیوڈیسک)بھارت کے نو منتخب صدر پرناب مکھرجی کل بھارت کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں منقعد کی جائے گی۔ بھارت کے چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیا نو منتخب صدر سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر حامد انصاری، وزیراعظم من موہن سنگھ، لوک سبھا کی اسپپیکر میرا کماری، یو پی اے کی چئیر پرسن سونیا گاندھی، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرا اعلی اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ حلف اٹھانے کے بعد صدر کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی۔