نڈال،فیڈرر،وزنیاکی اور آزرنکا پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

Roger Federer

Roger Federer

رافیل نڈال، راجر فیڈرر، کیرولین وزنیاکی اور وکٹوریہ آزرنکا نے ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میلبرن میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے سلواکین کوالیفائر لوکاس لاکو کوچھ دو،چھ چار اورچھ دوسے ہرایا۔ سوئس راجر فیڈرر نے کروشین ایو کارلووچ کو سات چھ،سات پانچ اور چھ تین سے زیرکرلیا۔
خواتین عالمی نمبرایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے رومانیہ کی مونیکا پر چھ دو اور چھ دو سے فتح پائی۔ بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا نے جرمن مونا بارتھل کے خلاف چھ دو اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔