نکارگوا : آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

 Nicaragua

Nicaragua

نکار گوا (جیوڈیسک) نکار گوا میں آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کردی ہے جس کے بعد حکام نے قریبی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملک کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑسان کرسٹوبل نے تین دھماکوں کے ساتھ راکھ اگلنا شروع کر دی۔راکھ کے بادل تین میل کے رقبے تک پھیل گئے۔ حکام نے فورا قریبی علاقوں میں رہائش پزیر افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس آتش فشاں کے پھٹنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کے مطابق آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ جمعرات کو سات اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ ہے ۔