نگران وزیراعظم کا فیصلہ ملین مارچ کے شرکا کریں گے ، طاہر القادری

Dr Tahir Ul Qadri

Dr Tahir Ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ طاہر ا لقادری نے ملین مارچ کیلئے فنڈ قائم کر تے ہوئے اپنی بیوی ، بیٹی اور بہو کے زیورات اور گھر پیش کر دیا۔ عقیدت مندوں نے کروڑوں روپے کی عطیات کی بارش کر دی۔

علامہ طاہر القادری ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور عقیدت مندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں نے آپ پر زیادہ بوجھ تو نہیں ڈال دیا جس پر شرکا نے اپنی نقدی اور زیورات کے انبار لگا دئیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نگران وزیر اعظم کے منصب کے خواہش مند نہیں ،تمام سیاسی قیادت سن لے کہ وہ دو جماعتوں کے درمیان مک مکا نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود ملین مارچ کے شرکا کریں گے۔