نیب کے تحقیقاتی افسروں کا سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کے تحقیقاتی افسروں نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کامران فیصل کی موت کے بعد نیب کے افسر خوف میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ابھی تک انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ افسروں کا مطالبہ ہے کہ کامران فیصل کی موت کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرائی جائیں مگر اس پر عمل نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے جب تک کنٹریکٹ پر تعینات افسر موجوو ہیں انہیں تحفظ نہیں مل سکتا کیونکہ یہ افسر اہم مقدمات کی تفتیش پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس لئے کنٹریکٹ پر تعینات تمام نیب افسروں کو برطرف کیا جائے۔