نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں برفباری

new zealand snow

new zealand snow

نیوزی لینڈ : (جیو ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ اور گرد و نواح میں ہونے والی برفباری کے بعد ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔ بیشتر اسکولز بند کر دئیے گئے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ برفباری سے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ سیاحوں نے برفباری سے خوب لطف اٹھایا۔ امدادی کارکنوں نے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔