نیٹو سپلائی خود بند کی اپوزیشن کے کہنے پر نہیں،گیلانی

gilani

gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے نیٹو سپلائی خود بند کی اپوزیشن کے کہنے پر نہیں۔ جوہری کانفرنس کے لئے سئیول روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کو بلڈوز نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا پاکستان سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا حصول چاہتا ہے۔ امریکی صدر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔