نیٹو سپلائی کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔ ترک وزیر اعظم

Turkey PM

Turkey PM

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاکستان کے تین روز دورہ پر آئے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے سلالہ جیسے واقعات مذاکرت سے حل کرنا چاہئیں۔ پاکستان کو سلالہ چیک پوسٹ حملے پر امریکی معافی کا انتظار ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے بارے میں رائے نہیں دینا چاہتا۔ ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کھولنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترک وزیر اعظم سے نیٹو، ایساف اور افغانستان سے تعلقات پر بات ہوئی۔ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد نیٹو سے نئے قواعد و ضوابط کے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں امریکا سے مذاکرت جاری ہیں۔