نیٹو سپلائی کی بحالی پر منہ مانگا معاوضہ نہیں دیں گے، امریکا

leon panetta

leon panetta

امریکا : (جیو ڈیسک)امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے امریکا پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے منہ مانگا معاوضہ دینے پر تیار نہیں۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں لیون پینیٹا کا کہنا تھا پاکستان نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے فی کنٹینر پانچ ہزار ڈالرز کا مطالبہ کر رہا ہے۔ امریکا منہ مانگا معاوضہ دینے پر تیار نہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں لیکن انہیں بہتر کرنے کی کوشش جاری رہنی چاہئے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر لیون پینیٹا کا کہنا تھا یہ انتہائی تکلیف دہ امر ہے پاکستان نے اس شخص کو سزا دی جس نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد کی تلاش میں امریکا کی مدد کی۔ انہوں نے کہا امریکا پاکستان کویہ باور کرانے کی کوشش کرتا رہے گا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کا امریکہ کیساتھ تعاون کتنا اہم اور ضروری ہے۔