نیٹو کا فضائی حملہ ، امریکا نے افغان شہریوں سے معافی مانگ لی

John Allen

John Allen

افغانستان : (جیو ڈیسک)افغان صوبے لوگر میں نیٹو فضائی حملے میں اٹھارہ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے پر امریکی جنرل نے معافی مانگ لی۔ نیٹو ترجمان کے مطابق افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے صوبہ لوگر کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی رہنماوں اور شہریوں سے ملاقات کی۔

جنرل ایلن نے اس موقع پر شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اور مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر امریکی جنرل نے نیٹو کے فضائی حملے پر معافی بھی مانگی۔