نیٹو کی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں،وکٹوریہ نولینڈ

victoria nuland

victoria nuland

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہیکہ نیٹو کی رپورٹ میں آئی ایس آئی اور طالبان کے درمیان تعلقات کی بات عام تناظر میں کی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ نیٹورپورٹ دراصل تحویل میں موجود طالبان کے نظریات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔ نولینڈ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے امریکا اور پاکستان کیدرمیان تعلقات بنانیکی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے،اور ان کے خلاف مزید اقدامات میں اس کی مدد کے لیے تیار ہیں۔افغانستان سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افغانستان میں بیک وقت بات چیت، جنگ اور تعمیر کے عمل سے گزررہے ہیں۔