ن لیگ خواتین اسکینڈل میں ملوث ہے۔ راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی قیادت خواتین سکینڈل میں ملوث ہے، نواز شریف کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے الزام عاید کیا کہ نون لیگ کے منور گل کا جس خاتون سے سیکنڈل منظر عام پر آیا، اس کا آج تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہے۔ انہوں نے عائشہ احد پر حمزہ شہباز کی طرف سے کئے گئے مبینہ تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ اسی طرح دوست محمد کھوسہ نے بھی سپنا خان کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے۔ لیکن نون لیگ کی قیادت اس کا نوٹس نہیں لے رہی۔
انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں پی پی مخالف عناصر کو شکست ہو گی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وہ وقت آنے پر مسلم لیگ نون کی قیادت کے مزید سکینڈل سامنے لائیں گے۔