ن لیگ رویہ درست کرے تو قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ زرداری

zardari

zardari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن اپنا رویہ درست کرے تو آئندہ انتخابات چار پانچ ماہ پہلے کرائے جا سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر بھی بحث کی گئی صدر زرداری نے واضح کیا کہ اگر مسلم لیگ ن کے رویہ منفی رہا تو مارچ میں سوچیں گے کہ الیکشن کب ہونگے ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس ابھی چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو تبدیل کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم تبدیلی کی صورت میں نئے چیئرمین کیلئے نیئر حسین، اعتزاز احسن اور رضا ربانی مضبوط امیدوار ہونگے۔

ان کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہوا تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو گا اور اس حوالے سے سردارفتح محمد محمد حسنی، صابر بلوچ اور نوابزادہ لشکری رئیسانی میں سے ایک ہو سکتا ہے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ خود ان کا انٹرویو کر کے اتحادی جماعتوں کو اس کی اطلاع دینگے۔