ن لیگ قوم کو دھرنے کا مقصد بتانے میں ناکام رہی ، منظوروٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظور وٹو کاکہناہے کہ ن لیگ قوم کو دھرنے کا مقصد بتانے میں ناکام رہی ہے،وہ کبھی کراچی،کبھی بلوچستان اور آخر میں الیکشن کمیشن کا نام لے رہی ہے۔

پیپلزپارٹی پنجاب کیصدرمیاں منظور وٹونے لاہورسے جاری بیان میں کہاکہ ن لیگ اپنے دھرنے سے حکومت پر دباو نہیں ڈال سکتی،ان کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپوزیشن کے تجویز کردہ شخص کو چیف الیکشن کمشنر بنایا اورتاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کو آزاد اور مضبوط کیا۔