ن لیگ نے حکومت کیخلاف احتجاج کی کال مؤخر کر دی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ نواز نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک حکومت کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال مؤخر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ واضع رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز میں ہی مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں 9 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 5 مئی سے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے بتایا ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔ پرویز ملک نے بتایا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔