ن لیگ کی مقامی قیادت کا ڈی سی او اور ڈی پی او پر عدم اعتماد انتہائی افسوس ناک امر ہے :پیرزادہ امتیاز

گجرات (جی پی آئی) ن لیگ کی مقامی قیادت کا ڈی سی او اور ڈی پی او پر عدم اعتماد انتہائی افسوس ناک امر ہے ، ان خیالات کا اظہار مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید نے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گزشتہ روز آنے والی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ ن لیگ کی ضلعی قیادت ذمہ دار اور محنتی افسران سے تنگ آ چکی ہے ، جو کہ عوام کی دن رات عملی طور پر خدمت کر رہے ہیں ، اس سے قبل بھی تبدیل ہونے والے درجنوں افسران کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ حلقہ پی پی 111کیا بلکہ ضلع میں بھی سرکاری افسران سمیت عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ، جو بھی افسر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے اس کو سیاست دان تبدیل کروا دیتے ہیں ، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کریں جو کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاست دانوں کے غلط احکامات ماننے سے انکاری ہیں۔