وائٹ ہاوس نے پاکستان کی امداد پر پابندی مسترد کر دی

white House

white House

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) وائٹ ہاوس نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر پابندیاں لگائے جانے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کیمطابق وائٹ ہاوس کے مینجمنٹ اور بجٹ دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز سے دی جانے والی امدام پر پابندیوں سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ امداد پر پابندیوں سے سرد مہری کا شکار پاک امریکا تعلقات پر مزید منفی اثرات پڑیں گے۔