وادی تیراہ : ریموٹ کنٹرول بم حملہ ،5 رضا کار جاں بحق

Khyber agency

Khyber agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں رضا کاروں کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا کے نتیجہ میں 5 رضاکار جاں بحق ہو گئے۔تحصیل لنڈی کوتل بازار ذقہ خیل میں توحید اسلام امن تنظیم کے رضاکار معمول کے گشت پر تھے کہ راستے میں نصب دھماکا خیز مواد نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول سے دھماکا سے اڑا دیا ۔

جس کے نتیجہ میں پک اپ میں سوار 5 رضاکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا جبکہ سیکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔