وارم اپ میچز: آسٹریلیا ، بھارت ، بنگلہ دیش کی فتوحات

India vs srilanka

India vs srilanka

وارم اپ میچز: (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز میں آسٹریلیا،بھارت اور بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ، بھارت نے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے زمبابوے کو شکست دی۔

وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف چھ وکٹ کھوکر ایک سو انتالیس رنز بنائے۔شین واٹسن ستائیس رنز ٹاپ اسکورر تھے۔بریسویل اور میلنی نے دو،دو وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم تراسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بریڈ ہوگ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کیخلاف بھارت نے پانچ وکٹوں پرایک سوچھیالیس رنز بنائے۔ کپتان دھونی نے ناقابل شکست پچپن اور روہت شرما نے سینتیس رنز اسکور کئے۔سری لنکا کے کولاسکیرا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف زمبابوے نے چھ وکٹ پرایک سوچونتیس رنز بنائے۔ووسی سبانڈا نے چالیس رنز بنائے۔بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف پوراکرلیا۔ضیاالرحمان چھبیس اور محموداللہ تئیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔