واشنگٹن : افغانستان میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے، حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

واشنگٹن(جیوڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے عشایئے میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ان کا دورہ تعلقات میں بہتری لائے گا۔ عشایئے میں کئی دیگر امریکی اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

عشایئے میں جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن اور موجودہ افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ افغان صدر کرزئی نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے مگر وہ کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔