وحیدہ شاہ کا تھپڑ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

supreme court

supreme court

سندھ (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس تریپن میں پیپلز پارٹی کی انتخابی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے خاتون اہلکار کو تھپڑمارنے کا از خود نوٹس لے لیا اور چیف الیکشن کمشنر، آئی جی سندھ اور وحیدہ شاہ کو دو مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

پی ایس تریپن میں انتخابی امیدوار وحیدہ شاہ نے پچیس فروری کو ووٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے کی خاتون اہلکار کو تھپڑ مارے تھے۔ اس واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ایس تریپن کے انتخابی نتائج روک لئے تھے۔ آج چیف جسٹس نے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو تین مارچ کو طلب کیا ہے۔