وزیراعظم نے بیان پر شوکاز نہیں دیا۔ وفاقی سیکرٹری دفاع

general khalid

general khalid

وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے انھیں سپریم کورٹ میں میمو سے متعلق داخل جواب پر کوئی شو کا ز نوٹس نہیں بھیجا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت میں سیکرٹری دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے شو کاز نہیں دیا بلکہ اسی حوالے سے ایک ضاحت طلب کی تھی جس کاجواب وزیر اعظم کو دے دیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی وزارت دفاع کی جانب سے میمو سے متعلق موقف پیش کر دیاگیا ہے۔