وزیراعظم پرویزاشرف ، گیلانی کو ایوان صدر لے گئے

Zardari - Gillani - Parvaiz Ashraf

Zardari – Gillani – Parvaiz Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی کے گلے شکوے دور کر کے ایوان صدر لے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بغیر پروٹول سید یوسف رضا گیلانی سے ملنے کیلئے اچانک اسلام آباد کلب پہنچے جہاں یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

راجہ پرویز اشرف یوسف رضا گیلانی کو منانے میں کامیاب رہے اور انہیں ایوان صدر لے گئے جہاں صدر زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نے صدر زرداری کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوئی۔