وزیراعظم کے الزامات انتہائی سنگین ہیں،آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے آرمی چیف جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔  آئی ایس پی آر نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے میمو کیس میں سپریم کورٹ میں جو جواب داخل کرایا، وہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جمع کرایا گیا ۔
ترجما ن نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی طرف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام کے ملک پر انتہائی بدترین اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے بیان میں بعض ان حقائق کو نظر انداز کیا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو میمو کیس میں سپریم کورٹ نے براہ راست جواب داخل کرانے کو کہا تھا جس پر اٹارنی جنرل نے بھی اعتراض نہیں کیا۔ ترجما ن نے واضح کیا کہ پاک فوج کے سربراہ کی طرف سے جو بھی اقدام کیا گیا وہ قواعد کے مطابق تھا۔