وزیراعظم کے بیرون ملک سرکاری دوروں پر پابندی کے لیے درخواست قابل سماعت قرار

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے بیرون ملک سرکاری دوروں پر پابندی کے لیے درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا۔

کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک سرکاری دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں ان دوروں کو وزیر اعظم حکومت کے لیے کم جبکہ اپنے ذاتی کاروبار کے لیے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ قانون کے تحت وزیر اعظم سرکاری دوروں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔

،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم کے سرکاری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائی جائے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد قابل سماعت قرار دیدیا جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر اعتراض لگا دیا تھا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔