وزیراعظم گیلانی پیر کو جنوبی کوریا جائینگے

Yousaf Raza Gillani

Yousaf Raza Gillani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف ر ضا گیلانی پیر چھبیس مارچ کو نیوکلیئر سیکیورٹی پر دو روزہ عالمی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیئول جائیں گے۔ وزیراعظم کیہمراہ سیئول جانے والے اعلی سطحی وفد میں چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی شامل ہیں۔

کانفرنس میں ترپن سے زائد سربراہان مملکت اورعالمی داراوں کیسربراہان شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں ایٹمی اثاثوں کا موثر تحفظ برآمدی کنٹرول اور ان کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنیسے بچانے کے اقدامات پر سفارشات اور تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر گذشتہ سربراہ کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔