وزیر اعظم کو بجٹ منظور کرنے سے روکنے کیلئے درخواست

Gilani

Gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم کو بجٹ منظور کرنے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی مقامی وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں۔ آئین اور قانون کے مطابق کوئی نااہل شخص بجٹ منظور نہیں کر سکتا جبکہ مجرم قرار دینے کے بعد یوسف رضا گیلانی کے تمام بیرونی ملک کے دورے غیر آئینی ہیں لہذا انہیں بجٹ منظور کرنے سے روکا جائے۔