وزیر اعظم کیخلاف فیصلے کی تشریح سپیکر کریں گی۔ راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

پاکستان : (جیو ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حذب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک کے حوالے سے راناء ثناء اللہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم آج اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف کوئی قرار داد پیش نہیں ہونے دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وزیر اعظم کے خلاف فیصلے کی تشریح سپیکر قومی اسمبلی کریں گی۔ ہم شریف کورٹس کا فیصلہ نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے دکانداروں سازشوں کی سیاست چھوڑ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ ریاض نے کہا کہ ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔