وزیر مواصلات ارباب عالمگیر مستعفیٰ،سرکاری گاڑی بھی واپس کردی

Arbab Alamgir

Arbab Alamgir

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیا ہے اور سرکاری گاڑی بھی واپس کردی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا این ایچ اے کے چیئرمین سیچار جی ایم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی حکم عدولی پر تنازع پیدا ہوا جس پر خورشد شاہ اور ارباب عالمگیر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔وزیر مواصلات نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چیئرمین این ایچ اے اپنی من مانی کرتے ہیں اور کسی کی نہیں مانتے جو سرا سر ناانصافی ہے جس پر وزیر اعظم نے انہیں 24 گھنٹے کے اندر معاملات ٹھیک ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مواصلات نے حالات ٹھیک نہ ہونے پر اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے اور سرکاری گاڑی بھی واپس کردی۔