وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف آج نیب افسران کے سامنے پیش ہونگے

raja pervez

raja pervez

پاکستان : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف آج نیب افسران کے سامنے پیش ہونگے۔ انہیں رینٹل پاور کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے رینٹل پاور پراجیکٹس کیس میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف تحیقیقا ت شروع کر رکھی ہیں اور انھیں رینٹل پاور کیس سے متعلق تحیققات کیلئے نیب طلب کیا ہے ۔ نیب نے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف کیخلاف تحقیقات سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات پر شروع کر رکھی ہیں۔