وفاق کو نوٹس بھجوائے بغیر کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔ اعتزاز

aitzaz ahsan

aitzaz ahsan

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین حقانی پر اعتماد ہے کہ ان کا میمو سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ تو ثابت ہے کہ مائیک مولن کو خط بھیجا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میمو کی انکوائری شروع ہوجاتی تو شاید سپریم کورٹ فیصلہ نہ دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو نوٹس بھجوائے بغیر کمیشن بنانے کی روایت موجود ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میمو سے متعلق پارلیمنٹ کا کردار موجود ہے کمیٹی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ پارلیمنٹ ہر کام تاخیر سے کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے جو بات کی اسکو معتبر سمجھتا ہوں وزیراعظم کی بات کو منفی انداز میں نہ دیکھا جائے۔
اعتزا احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ریمارکس پر انہیں اعتراض ہے اعلی عہدیداروں کیلئے شرمندہ کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں۔